کنبیرا، 6 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)کنبیرامیں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 166رنز سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزدوصفرسے جیت لی ہے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم379رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.2اوورزمیں 262رنزبناسکی۔مہمان ٹیم کی جانب سے ویلیمسن نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے81جبکہ مارٹن گپٹل نے سات چوکوں اور ایک چکے کی مددسے 45رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے پیٹ کمننزنے چار، مشل اسٹارک، ہیزل وڈ اور فالکرنے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 378رنز بنائے۔آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ وارنز اورا سٹیون اسمتھ کی عمدہ بیٹنگ تھی۔ڈیوڈ وارنر نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 119اورا سٹیون اسمتھ نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی نے دو جب کہ بولٹ، سینٹنر اور گرانڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 68رنز سے شکست دے تھی۔